نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ، کل پریکٹس کرے گی

لاہور (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم براستہ دوبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی،نیوزی لینڈ ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی،سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔