چینی کی اڑان،مزید2روپے کلو مہنگی،قیمت152تک جاپہنچی

لاہور:(کامرس رپورٹر)چینی کی اڑان،ہول سیل مارکیٹ میں قیمت مزید2روپے کلو بڑھ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی مزید 2روپے مہنگی ہونے کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں قیمت150سے بڑھ کر 152روپے کلو پر جاپہنچی،پرچون سطح پر 157روپے کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔