اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم یوتھ لون سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا،نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کےساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کےلئے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی،سٹیٹ بینک نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
لیپ ٹاپ کےلئے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہودنے کہا بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائےگی،سکیم کے تحت بیرون ملک جانے والے افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا جو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کےلئے استعمال کیا جا سکے گا۔
رانا مشہود نے مزید کہا حکومت ملک کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے، وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت اب تک 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
وزیراعظم یوتھ لون سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا



















