اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ٹیکس چھوٹ،کم آمدن طبقے کو سبسڈی ،رئیل سٹیٹ ،ہاوسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار،وزیراعظم کو ٹاسک فورس کی سفارشات ارسال،رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل تعمیر کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دےدی گئی۔
وزارت ہاوسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس کی جانب سے مرتب تجاویز میں رئیل سٹیٹ ، ہاوسنگ شعبے میں عوام کو مراعات دئیے جانے کا پیکیج شامل ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلا لیا۔
ورکنگ پیپر میں تجویز دی گئی رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل تعمیر کرنے کی اجازت ،پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے،پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جائے گا، گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے
ٹیکس چھوٹ،کم آمدن طبقے کو سبسڈی،رئیل سٹیٹ ،ہاوسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار



















