ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، دوست ملکوں سے تعلقات بحال ہوئے،احسن اقبال

نارووال:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔

آبائی حلقے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا اقلیتی کارڈ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا، ان کی قیادت میں ملک سےلوڈشیڈنگ کےاندھیرے ختم کیے،پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کا سفر روکا،عمران خان کے دورحکومت میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ریکارڈ قرضے لیے۔

احسن اقبال نے کہا وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، آج پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، دوست ملکوں سے تعلقات بحال ہوئے ہیں۔