IMFکی ایک اور شرط پوری،بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،ای سی سی نے بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کرلی۔

وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری سمیت اہم فیصلوں کی منظور ی دی گئی،اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سالانہ ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 91 کروڑ ،سٹیل ملزملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 93 کروڑ،وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ،ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ،گوادربندرگارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری بھی دےدی۔