لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں اور مسائل سن کر فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل پٹھانی کوثر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل عبدالحمید کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ اسی طرح ریٹائرڈ کانسٹیبل مشتاق کی درخواست پراور ریٹائرڈ مرحوم کانسٹیبل شوکت علی کی بیوہ کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر طاہر سلیم اور کانسٹیبل عثمان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ دریں اثناءڈاکٹرعثمان انور پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل توصیف کو گھٹنے کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے گئے۔ شہید کانسٹیبل ریاض کی بیوی کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح اے ایس آئی ارشاد احمد کو میجر سرجری کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار دیئے گئے جبکہ کانسٹیبل یاسر علی کو کینسر کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ اے ایس آئی محمد یعقوب کو جگر کے علاج کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار، کانسٹیبل تنویر الطاف اور کانسٹیبل حافظ فقیر محمد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ فی کس دیئے گئے جبکہ اے ایس آئی محمد سعید، کانسٹیبل صدیق، کانسٹیبل عمران کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ فی کس جاری کئے گئے۔ ڈی ایس پی ریٹائرڈ اشرف، سب انسپکٹر عنصر ایوب، اور ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ سب انسپکٹر غلام حبیب، اے ایس آئی مدثر ایوب، سینٹری ورکر عرفان مسیح، نائب قاصد اقرار حسین، ہیڈ کانسٹیبل حیات کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ اسی طرح کانسٹیبل اسد محمود، کانسٹیبل عبدالرو¿ف، کانسٹیبل شاہنواز شرجیل، کارپورل تابش عارف خان اور واشر مین علی رضا کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراءکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
آئی جی پولیس ملازمین اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم، فوری ریلیف کیلئے احکامات

















