اسلام آباد: ( ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ



















