فیصل آباد:(بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے عدالتی فیصلوں کا بروقت نہ ہونا عدل کے نظام کی ناکامی ہے، حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا ایجنڈا نظر نہیں آ رہا، بند کمروں کی بجائے پارلیمنٹ میں مذاکرات کریں، مجھے معاملہ حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،اقتدار کسی اور کے پاس اور ذمہ داری کسی اور کی ہو ایسے نظام نہیں چلتا۔
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسرار احمد منے خاں کی وفات پر بیٹوں سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا پہلے بھی فیصلے محفوظ ہوتے رہے ہیں، ایسے فیصلوں سے 2018 میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، فیصلوں میں جتنی تاخیر ہو گی اثر ختم ہو گا اور شک و شبہ میں اضافہ ہو گا، ملک میں سیاسی سرکس بنائی ہوئی ہے ، اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، سابق وزیر اعظم نے کہا پارلیمانی نظام میں مدت پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔
مذاکرات بند کمروں کی بجائے پارلیمنٹ میں کیے جائیں ،شاہد خاقان عباسی



















