واشنگٹن:(بیورورپورٹ)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف مقدمات لڑنے والے سپیشل پراسیکیوٹر سے استعفیٰ دےدیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپیشل کونسل جیک سمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہ کرنے ،نتائج بدلنے کی کوشش اور خفیہ دستاویزات غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات میں وفاق کی پیروی کی۔
استعفے کے نوٹس میں کہا گیا خصوصی وکیل نے اپنا کام مکمل کر لیا، 7 جنوری کو حتمی خفیہ رپورٹ جمع کرائی اور 10 جنوری کو محکمہ انصاف سے الگ ہو گئے، جیک سمتھ نے نومنتخب امریکی صدر کو مجرم قرار دینے کے حق میں دلائل دئیے لیکن کوئی بھی کیس جیت نہیں سکے۔
ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے سپیشل پراسیکیوٹر مستعفی

















