واشنگٹن :(بیورورپورٹ ) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی)پرپابندیوں کا بل منظور کر لیا ،243میں سے 140ارکین نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔
ایوان زیریں میں منظوری کے بعد بل سینٹ میں منظوری کےلئے بھیجا جائے گا جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے،امریکی ایوان نمائندگان سے پاس ہونے والے پابندیوں کے بل میں اثاثوں کو منجمد کرنے کےساتھ عدالتی عمل داری کی کوششوں میں مالی یا مادی طور پر تعاون دینے سے انکار بھی شامل ہے۔
ہاﺅس آف فارن افیئرز کمیٹی کے ریپبلکن چیئر مین برائن جیفری میسٹ نے تقریر میں عالمی عدالت کو کینگرو کورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کینگرو کورٹ عظیم اتحادی ملک کے وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے
امریکی ایوان میں عالمی عدالت پرپابندیوں کا بل منظور

















