پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاون ،345 گرفتار


لاہور:(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاون رواں سال بھی جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال میں اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 345 افراد گرفتار اور 2500 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1400سے زائد بجلی چوروں کو جرمانے اور سزائیں دلوائی گئیں۔

لاہور میں 235 بجلی چور گرفتاراور 667 مقدمات درج کیے گئے، اسی طرح سال 2024میں 76 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار اور 1 لاکھ 19 ہزار مقدمات درج کیے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔