گریٹر نقشہ مسترد، اسرائیل کسی بھی مہم جوئی سے بازرہے،عرب ممالک

ریاض،غزہ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)گریٹر نقشہ مسترد،سعودیہ سمیت عرب ممالک نے اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت سے باز رہنے کےلئے خبردار کردیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں گریٹر اسرائیل نقشے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا اسرائیل کے انتہا پسندانہ روئیے سے خطے کا امن و سلامتی خطرے میں ہے،بین الااقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی سے روکا جائے،خطے میں بحرانوں کے خاتمے کےلئے ریاستوں ،سرحدوں کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے،فلسطین ،اردن نے بھی گریٹر اسرائیل نقشے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے غاصبانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ،دنیا نوٹس لے۔

ادھر چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا گریٹر اسرائیل کے نقشے پر سعودی عرب کا موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے،اسرائیل کی جانب سے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنا عالمی امن کو تباہ کرنا ہے، اسلامی تعاون تنظیم گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنے پر فوری اجلاس طلب کرے،امت مسلمہ مسئلہ فلسطین اور اسرائیل پر سعودی عرب کے موقف کےساتھ ہے۔