لاہور:( رپورٹ: نعیم جاوید سے ) ادارہ شماریات کی طرف سے ملک میں مہنگائی 7 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی رپورٹ پر عوام اور سینئر تاجر رہنماوں نے حکومت سے کہا ہے کون کون سی اشیاءخورو نوش سستی ہوئی ہیں ان کی فہرست جاری کر دیں۔
روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے وقار احمد میاں ،قومی تاجر اتحاد کے سید ممتاز بخاری، گلبرگ کے تاجر رہنماوں عمر قریشی، لالہ سیف تمیمی وقار نانی ملک کلےم لاہور کینٹ کے سینئر تاجر رہنما میاں سلیم نے کہا گزشتہ 2 ماہ میں گھی 400 سے 600 روپے کلو ہو چکا ہے، کوئی بھی سبزی 100 روپے کلو سے کم نہیں ،ٹرانسپورٹ اور ریلوے کرائے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، کالے چنے 200 روپے کلو سے 400 روپے کلو ہو چکے ہیں، دالیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مرغی کا گوشت 700 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ،حکومت سے گزارش ہے ان اشیاءخورو نوش کی فہرست جاری کر دیں جو عام آدمی کو سستے داموں دستیاب ہیں ، 2024 کی ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ کروڑ مزید پاکستانی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
1.5کروڑ مزید پاکستانی غر بت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،تاجر رہنما پھٹ پڑے



















