تبت، کھٹمنڈو،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)تبت میں تباہ کن زلزلہ،عمارتیں ز مین بوس،100سے زائد افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، متعدد عمارتیں گر گئیں،کئی آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے،شدت 6.8 ،گہرائی 10 کلو میٹر رہی ،مرکز تبت کا علاقہ ڈنگری تھا،چینی میڈیا کے مطابق خطے میں 5 سال کے دوران آنے والا سب سے خطرناک زلزلہ ہے،ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں،اموات بڑھنے کاخدشہ ہے۔
ادھر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں،شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی،بھارتی ریاست بہار میں آنےوالے زلزلے کی شدت 5.1 رہی، عمارتیں5 سے 6 سیکنڈز تک لرزتی رہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہازخمیوں و لاپتہ افراد کےساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں، امدادی کارروائیوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے کہادکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کےساتھ ہیں،چین میں قدرتی آفت سے نقصان نے پاکستانی عوام کو بھی سوگوار کردیا ، انسانی جانوں کا ضیاع اجتماعی نقصان ہے،چین پاکستان ایک ہی جسم کی مانند ، خوشیاں اور تکالیف سانجھی ہیں۔
تبت میں تباہ کن زلزلہ،عمارتیں ز مین بوس،100سے زائد افراد ہلاک،متعدد زخمی

















