واشنگٹن:(بیورورپورٹ)نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دینے والے جج کے پیچھے پڑ گئے اور نیویارک کے جج کو عدالتی کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج نے کاروبار میں جعلسازی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور مجرم حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا فحش فلموں کی اداکارہ کے معاملے میں کچھ نہیں چھپایا،عدالتی نظام کرپٹ ہے اسی لیے لوگ ،کمپنیاں نیویارک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
نومنتخب صدر ٹرمپ مجرم قرار دینے والے جج کے پیچھے پڑ گئے

















