نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا و بنگلہ دیش کی تیاریاں شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا و بنگلہ دیش کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار 3 فروری سے 5 فروری تک ملائیشیا کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ نے معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کردی،اسحاق ڈار کودورے کی دعوت ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے دی ،اسحاق ڈار اگلے ماہ چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس کی دعوت پربنگلہ دیش کا دورہ بھی کریں گے۔