لاہور:(قمر عباس ) سیکرٹری اوقاف کا بادشاہی مسجد ایڈمنسٹریٹر کی انتظامی امور میں مجرمانہ غفلت پر نا اہل قرار پیڈ اایکٹ کے تحت انضباطی انکوائری آفیسرمقرر، زیڈ اے کو7 یوم میں جواب جمع کرنے کا حکم ،انکوائری آفیسر 60یوم میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا پابند ، سپیشل برانچ کے مراسلہ کی خلاف ورزی، مزار اقبال کے اطراف سے ملبہ اٹھوانے کی بجائے کاغذی رپورٹ پیش، انتظامیہ کو گمراہ کرنے کی منصوبہ بندی ثابت ہوگئی۔
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام بادشاہی مسجد میں تعینات زیڈ اے ایم علی خان کی انتظامی امور میں مجرمانہ غفلت اور انتظامیہ کو گمراہ کرنے پر سیکرٹر ی اوقا ف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے زیڈ اے بادشاہی مسجد کو چارج کردیا گیا جس میں مختلف قسم کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں جو کہ غیر ذمہ داری اور نا اہل قرار دیا گیا ہے پیڈ ایکٹ 2006دفعہ 3کی شق 5(9)کے تحت انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا گیا۔
الزامات میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالہ سے منعقد تقریب کے انتظامات کی خاطر سپیشل برانچ کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ کے مطابق سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر مزار اقبال کے گرد نواح میں موجود ملبہ اٹھانے کے تحریری احکامات جاری کئے گئے جس میں زیڈ اے بادشاہی مسجد ملبہ ہٹانے میں ناکام رہے، وضاحت پر انتظامیہ کو گمراہ کرتے ہوئے متعلقہ تواریخ کو غلط تحریر کیا گیا تھا جبکہ انتظامی امور میں عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت کے باعث اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی ساخت کو ٹھیس پہنچانے کی نا کام منصوبہ بندی دیکھنے میں آئی، صفائی عملہ کی موجودگی کے باوجود بادشاہی مسجد میں صفائی انتظامات زیر و دکھائی دے رہے ہیں اور سائٹ سپروائزر کی انسپکشن رپورٹ مرتب کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے جو کہ زیڈ اے کی فرائض کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا گیا، چارج شیٹ میں عائد الزامات پر 7 یوم میں دفاع کی خاطر انکوائری آفیسر کو جوابات جمع کرانے پر پابند کیا گیا ہے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر بادشاہی مسجد میں مشہور اینکر کا برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ،ماضی میں بھی بادشاہی مسجد میں اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آئے جبکہ ماضی قریب میں ہونے والے نئے فوٹو شوٹ پر سیکرٹری اوقاف زیڈ اے بادشاہی مسجد پر برہم بھی ہوئے ، زیڈ اے بادشاہی مسجد ایم علی خان سے چارج شیٹ میں عائد الزامات پر موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا وٹس ایپ میسج بھی کیا گیا ان کی جانب سے موقف نہیں دیا گیا۔
انتظامی امور میں غفلت، ایڈمنسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد کیخلاف انکوائری شروع



















