طیارہ حادثے پر روس نے آذربائیجان سے معافی مانگ لی

ماسکو:(مشرق نیوز)مسافر طیارہ حادثے پر روس نے آذربائیجان سے معافی مانگ لی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور روسی فضائی حدود میں طیارہ حادثے پر معذرت کی۔

پیوٹن نے کہا آذربائیجان کے مسافر طیارے کی گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران روسی دفاعی نظام فعال تھا،طیارے نے جب لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے ، روسی فضائی دفاعی فورسز نے یوکرینی حملوں کا جواب دیا تھا۔