شہری کی بیوی، بردار نسبتی اور سالی کو گولیاں مار کر خودکشی

لاہور:(کرائم رپورٹر)شہری نے بیوی، بردار نسبتی اور سالی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔

اچھرہ مین بازار میں ملزم نے گھر میں گھس کر گولیاں برسادیں،گولیوں کی تڑتراہٹ سے علاقے میں خوف پھیل گیا،زخمیوں کی شناخت شہزاد جمشید ،کنول اورفضا کے نام سے ہوئی، گولیاں ٹانگوں، کمر اور بازوں میں لگیں ،تینوں کی حالت نازک ہے،عابد نے سر میں گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کیا