ریاض (مشرق نیوز) غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جو کئی برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے سزائے موت کے اعلانات کی بنیاد پر جاری کئے گئے ۔اس سے قبل سعودی عرب میں سال 2023 میں 172 اور سال 2022 میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔رواں سال 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کیلئے پھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی سمگلنگ کے مجرم قرار دیے گئے تھے۔جن مجرمان کو سزائے موت دی گئی ان میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب میں300سے زائد افراد کو سزائے موت



















