ایل سی سی آئی انتخابات،شکست کے ذمہ دار عرفان اقبال شیخ

لاہور:( نعیم جاوید ) لاہور کی تاجر برادری لاہور چیمبر آف کامرس میں پیاف فاونڈرز ایل بی ایف الائنس کی شکست کا ذمہ دار عرفان اقبال شیخ کو سمجھتے ہیں، اب فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس ( ایف پی سی سی آئی ) کی مہم باقاعدہ شروع ہو چکی ہے، ایف پی سی سی آئی میں اس وقت برسر اقتدار ہے اس کے سر کردہ رہنماوں ایس ایم تنویر گوہر اعجاز کوشش کر رہے ہیں کہ عرفان اقبال شیخ کو فیڈریشن کے الیکشن سے دور رکھا جائے تاکہ لاہور چیمبر آف کامرس کی طرح فیڈریشن میں بھی شکست کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔

ماضی قریب میں ایل سی سی آئی انتخابات میں عرفان اقبال شیخ کی وجہ سے گروپ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں فتح یاب گروپ نے کلین سویپ کےساتھ فتح حاصل کی، عرفان اقبال شیخ 2020-21میں بطور چیمبرکے صدر اور ماضی میں سینئر نائب صدر لاہور چیمبر جبکہ 2022-23میں فیڈرل چیمبر آف کامرس پاکستان رہنے کے باوجود لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں تاجر برادری کا اعتماد مکمل طور پر کھو نے کے بعد شکست کا سامنا رہا۔

عرفان اقبال شیخ کا ماضی دورے حکومت میں خاتون اول کےساتھ ذاتی رشتہ داری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرونا میں خریدو فروخت پر پابندی کے باوجود بیرون ممالک سے وسیع پیمانے پر خرید وفروخت کی گئی جس کو ذخیرہ کرتے ہوئے مالی فائدہ حاصل کیا گیا ،تاجر برادری کے مفادات کے نام پر سیاست کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے، مستقبل میں پیپلز پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم پر تاجروں میں نئی تقسیم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں نئی تاجر تنظیم کا قیام کیا جارہا ہے جس میں ابتدائی طور پر صوبائی دارلحکومت لاہور سے آغاز کر دیا گیا ہے، تنظیم کے 2 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جو جلد ہی اعلان کردیا جائےگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا تصویر بورڈ اتارنے کے بعد عرفان اقبال شیخ نے پیپلز پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم پر نئی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، تاجر برادری کے نام پر ذاتی مفادات حصول کی منصوبہ بندی اختیار کی جارہی ہے، نجی ڈیپارٹمینٹل سٹورز کے کاروبار کو بہتر بنانے کی خاطر سیاسی وفاداریوں میں تبدیلی کی جارہی ہے، آنےوالے ایف پی پی آئی انتخابات سے شکست سے محفوظ رہنے کی خاطر پی ٹی آئی رہنما بشریٰ سے رشتے داری کی وجہ سے تاجر رہنما عرفان اقبال شیخ سے کنی کترا رہے ہیں۔