اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری شروع کردی

تل ابیب:(مشرق نیوز)شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری شروع کردی۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے کہا فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے کےلئے تیاریاں کر رہی ہے، اسرائیل شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے اورلبنان میں ایران کے حامی گروپ کمزور ہونے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کو جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھانے اور بم تیار کرنے سے روکنے کےلئے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔