واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ شام کو کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ اسد جیسی آمرانہ حکومت کے تسلط سے دور ایک حقیقی حکومت قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ملا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی عبوری حکومت کو جامع ہونا چاہیے اور اسے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ ایک متفقہ نقطہ نظر پر اتفاق کرنے کا کہا تاکہ ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے صورتحال کے استحصال کو روکا جا سکے۔ بلنکن نے شام کے بحران پر بات کرنے کیلئے اپنے دورے کے دوران اردن سے ترکیہ روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں کو بتایا کہ جب شام میں حقیقی مفادات رکھنے والے بہت سے اداکاروں کی بات آتی ہے تو اس وقت ہر ایک کیلئے یہ واقعی اہم ہے کہ وہ اضافی تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں۔
شام میں اگلی کسی بھی حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنا ہوگا: بلنکن



















