ہم خواب نہیں دیکھتے، خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہیں:سعودی ولی عہد

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے ہیں، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے 2034ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جیتنے کے بعد سامنے آئی ۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا بھر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے اور محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو پھیلانے کیلئے سعودی عرب کے عظیم عزم پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی عظیم صلاحیتوں اور قابلیتوں سے مسلح سعودی عرب کے عوام کی توانائیوں اور چیلنجز کا جرات سے مقابلہ کے بلند عزم کی بدولت 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل ہوئی ہے۔