بشارالاسد کا 24 سالہ اقتدار ختم، شامی باغیوں نے دمشق پر قبضہ کر لیا

دمشق: () بشارالاسد کا 24 سالہ اقتدار ختم، شامی باغیوں نے دمشق پر قبضہ کر لیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے، بشارالاسد کے صدارتی محافظ بھی معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں-

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے شامی جنگجوؤں نے سینٹرل جیل پر قبضہ کر کے 3500 قیدیوں کو بھی رہا کردیا، باغیوں نے صدربشارالاسد کے پورٹریٹ پھاڑ دیئے ، بشارالاسد کے والد کا مجسمہ بھی گرا دیا۔

عوام کی جانب سے امیہ سکوائر پر جشن منایا گیا شہری شامی فوج کے ٹینکوں پر چڑھ گئے، دمشق میں باغی ملیشیا کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا-


شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا صدر بشارالاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا،پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔