چیمپئنز ٹرافی پرقوم کی توقعات سے بڑھ کر فیصلہ ہوگا: محسن نقوی

لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے چیمپئنز ٹرافی پر قوم کی توقعات سے بڑھ کر فیصلہ ہوگا، ملک میں تمام گراونڈز کی حالت جلد بہتر ہوجائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاجیسے ہی چیزیں حتمی طور پر طے ہوجائیں گی سب بتادیا جائے گا،قوم کو مایوس نہیں کریں گے، سب بہتر ہوگا،قبل از وقت شرائط پر کوئی بات نہیں کروں گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری کے بعد ہی حتمی بات کی جائے گی، کچھ چیزیں حقیقت پر مبنی نہیں، پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ کےلئے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا بات چیت چل رہی ہے ،کسی بھی چیز پر تبصرہ نہیں کروں گا، اگر آئی سی سی کام کرے گا تو پوری دنیا کی کرکٹ بہتر ہوگی، مجھے امید ہے سب بہتر ہو گا۔