سپیڈ گن کی غلطی نے محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنا دیا
نئی دہلی (مشرق نیوز) سپیڈ گن کی غلطی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنا دیا۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24 ویں اوور میں سپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابل یقین دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔سپیڈ گن پر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کے ایم پی ایچ دکھائی گئی۔دراصل ایسا سپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔



















