قرض پروگرام کی کامیاب تکمیل یقینی بنائیں گے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قرض پروگرام کی کامیاب تکمیل یقینی بنائیں گے،وزیر خزانہ نےIMFکو یقین دہانی کرادی۔

آئی ایم ایف کے نمائندے سے ملاقات میں سینیٹر اورنگزیب نے 37 ماہ کے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار اور کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا 14 مہینوں میں جو اعتماد حاصل ہوا اسے جامع اور پائیدار ترقی کی راہیں فراہم کرنے کےلئے برقرار رکھا جانا چاہیے،سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان میں نئے نمائندہ کی اسائنمنٹ پر ماہر بنیسی کا باضابطہ استقبال کیا اور اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو نبھانے اور حکومت پاکستان کے ساتھ روزانہ کی ہموار مشاورت کی یقین دہانی کرائی۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی کامیابی سے تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے حکومت پاکستان کےساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔