سروس شدید متاثر،انٹرنیٹ کااستعمال ذہنی کوفت کا سبب

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور:(بیورورپورٹ ،خبر نگار)ملک بھر میں سروس شدید متاثر،انٹرنیٹ کااستعمال ذہنی کوفت کا سبب ، واٹس ایپ و دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز ، وائس نوٹ بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہوگیا۔

صارفین وی پی اینز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور ہیں،آن لائن کاروبار کرنےوالوں خصوصاًبیرون ممالک آئی ٹی کی سروسز دینے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

دوسری جانب وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ڈیٹا سروس پر تمام ایپس 100 فیصد درست کام کر رہی ہیں، موبائل ٹاور پاکستان میں ضرورت سے کم ہیں،بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایکس کوبند کیا گیا، ایکس پاکستان میں 2 فیصد سے کم لوگ استعمال کرتے ہیں،ایکس کی بندش کا مطلب اظہار رائے پر پابندی ہرگز نہیں۔