کرم میں حالات بدستور کشیدہ،جھڑپیں،مزید 6اموات،ہلاکتیں30سے متجاوز


کرم:(مشرق نیوز)کرم میں حالات بدستور کشیدہ،جھڑپیں،مزید 6اموات،8زخمی،ہلاکتیں 30سے متجاوز کرگئیں،سینکڑوں زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کشیدگی کے باعث پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے بند ہونے سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ۔

ادھر ڈپٹی کمشنر جاوید محسود نے کہالوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس و سکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں،باقی علاقوں میں بھی فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔