اپوزیشن احتجاج کی کال سے روزانہ 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے اپوزیشن احتجاج کی کال سے روزانہ 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہالاک ڈاون ، احتجاج کی وجہ سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ،کاروبار میں رکاوٹ سے برآمدات متاثر ہوتی ہیں،آئی ٹی ، ٹیلی کام شعبے میں نقصانات علاوہ ہیں،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے روزانہ 3 ارب نقصان ہوتا ہے۔