تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر ایک مرتبہ پھر متحرک

لاہور( رپورٹ: نعیم جاوید ) تحریک انصاف کی طرف سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئی ہے جو کہ 24 نومبر کیلئے فنڈنگ اور تاجروں کو اسلام آباد جانے کیلئے قائل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے ای سی ممبر عمران سلیمی، ہال روڈ کے تاجر رہنما حفیظ عادل، ملک امانت اور عمران کاشف بشیر نے 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی طرح اعظم کلاتھ مارکیٹ کے حاجی طاہر نوید، برانڈرتھ روڈ سے سید سیرت حسین، لاہور کینٹ سے مقصود بیگ اور ٹھندی سٹرک سے حاجی خالد اور ڈی ایچ اے سے رفعت سنی نے 24 نومبر کے احتجاج میں دیگر تاجروں سمیت شرکت کیلئے بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ ان میں حفیظ عادل صدر ہال روڈ بابر محمود کے بہنوئی ہیں جبکہ عمران سیلمی لاہور چیمبر آف کامرس کے حالیہ انتخابات میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہوئے ہیں۔