موثر تفتیش سے مقدمات جلد مکمل کرکے مجرموں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب کے سلسلے میں پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب لگ بھگ 2لاکھ مجرم گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 19 ہزار 961 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے ، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 21701 اور بی کیٹیگری کے 98620 اشتہاری شامل ہیں۔ پولیس کریک ڈاﺅن میں 59569 عدالتی مفرور بھی گرفتار ہوئے ، اے کیٹیگری کے 5800 اور بی کیٹیگری کے 54169 عدالتی مفروران شامل ہیں ، دوران آپریشنز 31 ہزار 574 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم)بھی گرفتار ہوئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈاﺅن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز دیگر خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاﺅن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاﺅن کے دوران 49 مقدمات درج کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 641 افراد کو تقریبا 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔151 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 9، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 556 ، صنعتی سرگرمی کی 3، اینٹوں کے بھٹوں کی 37 اور دیگر مقامات پر 5خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈان میں مجموعی طور پر 3168 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 2539 مقدمات درج کئے گئے۔ 34427 افراد کو مجموعی طور پر 8 کروڑ ، 86 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے اور 6159 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کی 1745، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 30623 ، صنعتی سرگرمی کی 333 ، اینٹوں کے بھٹے کی 1240، دیگر مقامات کی 297 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 6793 گاڑیوں کے چالان 698 کو تھانوں میں بند کیا گیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 7 لاکھ ، 94 ہزار 310 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ ایک لاکھ 64 ہزار 781 گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 10 ہزار 33 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹری اور زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈان میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔