لبنان میں امن دستوں کے ہیڈ کوارٹرز پر توپخانے سے گولہ باری کی گئی:اقوام متحدہ
بیروت (مشرق نیوز) لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن افوج یونیفل نے کہا ہے کہ اس کے مغربی سیکٹر میں قائم ہیڈ کوارٹرز پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔ تاہم توپ خانے کے یہ گولے کچھ نقصان کرنے اور امن فوجیوں کو زخمی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اہم بات ہے اس بیان میں اقوام متحدہ نے ان گولوں کے لیے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ یہ کس کے توپخانے نے فائر کیے ہیں۔ البتہ بعد ازاں یونیفل دستوں میں شامل اٹلی نے اپنے فوجیوں کے حملے کی زد میں آنے پر اسرائیل سے احتجاج کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی نے باقاعدہ بیان دیا ہے۔اٹلی کے احتجاج پر اسرائیل نے اپنے توپ خانے کے امن فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کی طرف گولے فائر کرنے کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے مگر اقوام متحدہ کے اس بیان پر اسرائیل نے ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔

















