اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت نے 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 نومبر سے یکم دسمبر تک کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
پٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر پر مستحکم رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز کیلئے برقرار رکھنے کااعلان



















