ڈونلڈٹرمپ کاپرائیویٹ ڈوپلومیسی کے تحت کام کرنے کافیصلہ
نیویارک:(خواجہ فا روق)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سابق دور حکومت کی طرح پرائیویٹ ڈوپلومیسی کے تحت کام کرنے کافیصلہ کرلیا،پالیسی کے تحت حکمت عملی کی تیاری بھی شروع کردی گئی،ٹرمپ صدارت کاحلف اٹھاتے ہی پرائیویٹ ڈوپلومیسی پر فوری کام کاآغاز کریں گے۔
ذمہ دار تھنک ٹینک کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے دورہ امریکہ کے دوران اہم ملاقاتیں کیں اورپرائیویٹ ڈوپلومیسی کے تحت بھارتی وزیراعظم سے رابطے شروع کردئیے،رابطوں کامقصد مودی کے ذریعے نومنتخب امریکی صدر کیساتھ تعلقات بہتر بنانا اور پاکستان میں ا پنے بھائی شہبازشریف کی حکومت کو بچانا ہے کیونکہ مودی کے ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
تھنک ٹینک نے مزید کہا ٹرمپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے بہت زیادہ ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں ،نئی امریکی انتظامیہ ،سینٹ اور کانگریس میں بھی عمران خان کے حامیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،بانی پی ٹی آئی کاتوڑ کرنے کیلئے نوازشریف نے نیویارک کادورہ کیا اور پرائیویٹ ڈوپلومیسی کے تحت کی گئی ملاقاتوں میں اہم امور پر

















