نیویارک:(بیورورپورٹ)روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وبال جان بن گیا،آن لائن سروسز کی ناکامی پر بیرون ملک مقیم صارفین نے شکایات کاانبار لگادیا،اپنی رقوم کی منتقلی اور مالی ضروریات کیلئے بینک سروسز کی ناکامی نے اوورسیز کی مشکلات بڑھادیں۔
صارفین نے غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا آن لائن پورٹل غیر موثر اور بار بار تعطل کا شکار ہنا درد سر بن گیا،شکایات کو نظر انداز کردیا جاتاہے،کوئی پرسان حال نہیں،اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کردار ادا کرنیوالے اوورسیز نے کہاآن لائن سروسز کی مسلسل خرابی اور حکام کی عدم توجہ نے مایوس کردیا،انتہائی بدتر سلو ک کیاجارہاہے ،اپنی محنت کی کمائی کیوں وطن بھیجیں ، ڈیجیٹل بینکاری کے دور میں بنیادی آن لائن فعالیت اور موثر کسٹمر سروس نہ ہونا سوالیہ نشان اور ملک کیلئے نقصان د ہ ہے،اہم صارفین کی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے پرانے طریقوں پر کام کرنے نے بڑا سوالیہ نشان لگادیا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کہا اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں ،شکایات کانوٹس لیکر سروسز کامعیار بہتر نہ بنایا گیا تو پیسہ بھیجنا بند کردیں گے،ملکی زرمبادلہ کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وبال جان

















