اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان میں ایک تہائی آبادی شوگرمرض میں مبتلا ،مرض پر قابو پانے کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ،غریب لوگ وسائل کی کمی سے علاج نہیں کرا سکتے، ٹی ڈی سی کی طرح پنجاب کے تمام مراکز صحت پر علاج اور ٹیسٹ کی سہولت ہونی چاہیے،ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سلیم حیدر نے شوگر سے آگہی بارے ”دی ذیابیطس سینٹر“ اسلام آباد میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا مرض کے حوالے سے پاکستان تیسرے نمبر پر ہے نوجوان مرض کا تیزی سے شکار ہو رہے ہیں،ہمیں انفرادی کوششوں کےساتھ اجتماعی کوششوں کی بھی ضرورت ہے،ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی کی کوششوں کو مختلف کمیونٹی تک پھیلایا جائے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ اآفیسرٹی ڈی سی ڈاکٹر ساجد محمود اشرف نے کہا تقریب کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے،ورزش فائدہ مند ہوتی ہے اور یہ عادت ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
شوگر کے مرض پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے:گورنر پنجاب



















