دبئی،لاہور:(ایم این پی،سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لےجانے سے روک دیا۔
بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا ٹرافی کو سکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لےجایا جائے،آئی سی سی نے سکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول کا نوٹس لیکرپی سی بی کو ٹرافی کشمیر نہ جانے کاپیغام دےدیا۔
ادھر پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کردیا بھارت پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کے بعد ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟،ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر بھارتی اعتراض ناجائز ہے، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے میں کیوں لے کر گیا تھا،ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے، شیڈول و ٹرافی ٹور کا روٹ حتمی ہونے کے بعد کبھی نہیں بدلا گیا، روٹ اور شیڈول آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنل ہوا۔
بھارتی اعتراض پرچیمپئنز ٹرافی کو کشمیر لیجانے سے روکدیاگیا



















