تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دے دی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل جوابی کارروائی میں ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اسرائیل پر ایران کا ایک اور حملہ ایرانیوں کیلئے اربوں روپے کے ڈاکے کے برابر ہوگا۔ اسرائیل پر حملے سے ایران کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہوجائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم کی ایرانی تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی

















