اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ اور لیوی بڑھا کر 70 روپے لٹر کرنے کی تجویز دےدی۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وزیر خزانہ سے ملاقات کی، سینیٹراورنگزیب نے وفد کا خیرمقدم کیا،ملاقات میں وزیرمملکت علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال بھی موجود تھے۔
وفدسے ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عملدرآمد میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بریفنگ دی گئی،آئی ایم ایف وفد نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ اور لیوی (پی ڈی ایل) 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے لٹرکرنے کی تجویزدی،تجویز ماننے کی صورت میں 16 نومبر سے پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم ،شارٹ فال پورا کرنے کےلئے اضافی ریونیو اقدامات کامطالبہ کردیا،وزیرخزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کےلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیرخزانہ اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہارواں مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تراہداف حاصل کر لیے ،پروگرام پر مکمل عمل درآمد کریں گے،ذرائع کے مطابق وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا،صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس بڑھانے پر بھی خصوصی سیشنزہوں گے۔
پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ، لیوی 70 روپے لٹر کی جائے،IMF



















