لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی اور پی سی بی کے واضح موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کے سخت موقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہوگئے ،ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو پی سی بی پہلے ہی مسترد کرچکا ، ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کرنا بھی آئی سی سی کےلئے چیلنج ہوگا،پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کسی اور جگہ منتقل کرنے کےلئے آئی سی سی کو ٹھوس وجوہات کا تعین کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق صرف ایک ٹیم کی وجہ سے میگا ایونٹ کو متاثر کیا گیا تو دیگر بورڈز کو بھی تحفظات ہوں گے،چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کا آپشن موجود ہے، 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کی جگہ نیدرلینڈز کو شامل کیا گیا تھا۔
پاکستان کے سخت موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی



















