بڑی پیشرفت،فلسطینی صدر کارابطہ،جنگ کے خاتمے کیلئے کام کرونگا:ٹرمپ


غزہ،واشنگٹن:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)اہم پیشرفت،فلسطینی صدر محمود عباس کا نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلا باضابطہ رابطہ ، غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال،الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017 کے بعد امریکہ ،فلسطین کا پہلا رابطہ ہے ،دونوں ممالک کے رہنماوں نے غزہ میں تنازع ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا،ٹرمپ ،محمود عباس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔

ٹرمپ نے مسئلہ حل کرنے کا ارادہ براہ راست فلسطینی صدر کو پہنچایا، محمودعباس نے کہا امریکہ کےساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کروں گا،علاقائی و عالمی رہنماوں کےساتھ ملکر کام کرینگے۔