نیویارک: (بیورورپورٹ)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے صدارتی الیکشن میں نیک خواہشات امریکی عوام کےساتھ ہیں،آنےوالی نئی امریکی قیادت کےساتھ پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
رضوان سعید شیخ نے کہاامریکہ سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے،موسمیاتی تبدیلی پر پاک امریکہ چیلنجز مشترک ہیں، توانائی شعبے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری ضروری ہے۔
نئی امریکی قیادت کےساتھ تعلقات کو فروغ دینگے،پاکستانی سفیر

















