لاہور: (خبرنگار) وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پنجاب سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو پی آئی اے خریدنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کوئی بھی حکومت قومی ائیر لائن خرید سکتی ہے، اگر درست طریقے سے چلایا جائے تو منافع کمایا جاسکتا ہے۔ پی آئی اے کابیڑا غرق کرنے میں تمام ادوار کی حکومتوں کا حصہ ہے، میرا کوئی کردار نہیں، تمام لوگ گریبانوں میں جھانکیں اور اپنا حصہ تلاش کریں، قومی اثاثہ اونے پونے داموں نہیں بیچیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان نے کہامجھے پی آئی اے ٹھیک کرنے کی بجائے فروخت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی،نجکاری کا عمل میرے آنے سے6ماہ قبل ہو چکا تھا ،طے فریم ورک میں تبدیلی کا میرے پاس کوئی اختیار نہیں،تنقید کرنے والے لوگ خود بھی نجکاری کے وزیر رہے،اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، پی آئی اے کا بیڑہ غرق کرنے میں تمام ادوار کی حکومتوں نے حصہ ڈالا۔
وفاقی وزیر نے کہا20سے 25محکمے نجکاری کے عمل میں ہیں،پی آئی اے سر فہرست تھا ،واضح کرنا چاہتا ہوں پی آئی اے چلانا میرے ذمے نہیں لگایا گیا ،فروخت میری ذمہ داری ہے، نجکاری کرنی ہے کیونکہ غریب قوم محکموںکا خسارہ نہیں اٹھا سکتی ،بیچنا و خریدنا الگ الگ باتیں ہیں،مجھے نہ بتایا جائے کیسے کام کرنا ہے، مجھے سب سے بہتر کام کرنا آتا ہے اگر پی آئی اے ٹھیک کرنے کی ذمہ داری مجھے دی جائے گی تو پھر قوم میرا احتساب کرسکتی ہے۔
علیم خان نے کہاقومی ایئرلائن کو بیچنے میں کوئی کوتاہی ہوگی تو ذمہ داری اٹھاوں گا لیکن میں خریدار نہیں ہوں، صرف نجکاری کے قانون پر عملدرآمد کرسکتا ہوں ،بولی والے دن موجود نہیں،خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان حکومت ملکرپی آئی اے لے لیں تو کوئی اعتراض نہیں، کسی صوبے نہیںپاکستان کی ایئرلائن ہے، پی آئی اے قومی اثاثہ ہے،کوڑیوں کے بھاو نہیں بیچا جاسکتا، مجھے کاروبار نہ سکھایا جائے، اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، اپنی چیز تو مفت میں بیچ سکتا ہوں لیکن حکومت پاکستان کا نمائندہ ہونے کے ناطے قومی اثاثہ مفت نہیں بیچ سکتا۔
وزیر نجکاری نے کہامحنت میں کوئی کمی رہ گئی ہے تو جوابدہ ہوں ،پنجاب ،خیبر پختونخوا، سندھ ، بلوچستان کی حکومت اگر پی آئی اے کو لینا چاہتی ہیں تو بسم اللہ آئیں،کوئی اعتراض نہیں،پروفیشنل مینجمنٹ لے کر آئیں ،بیرون ممالک روٹس کےلئے پی آئی اے کے ٹائم سب سے بہتر ہیں،میرے پاس مواصلات کی وزارت ہے ، ایک سال میں نیشنل ہائی وے نے 50ارب سے زائد منافع کمایا ،ایکسٹرا لوڈ موٹر وے نہ ہی نیشنل ہائی وے پر جانا دوں گا یہ روڈز کو تباہ کر رہے ہیں، ایکسل لوڈ سے آمدن کو صفر کروںگا۔
علیم خان نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کا بہترین حل دیکھیں گے اگر گورنمنٹ توگورنمنٹ نجکاری کا معاہدہ ہوا تو دیکھیں گے ،فیصلہ کابینہ اوروزیر اعظم کریں گے،دوبارہ سے فریم ورک بنائیں گے،پرانا خسارہ نہ رہنے دیں اور کلین کر کے مارکٹ میں بیچنے کےلئے جائیں،بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا ، سب قبول کریں غلطیاںہوئیں۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















