ڈاکٹر خالد کی کمشنر سویلین کمپلینٹ ریویو بورڈ نیویارک میں واپسی


نیویارک(بیورورپورٹ)اسٹیٹن آئی لینڈ کے ڈاکٹر خالد کی کمشنر سویلین کمپلینٹ ریویو بورڈ نیویارک سٹی میں واپسی،کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،دندان ساز ڈاکٹر خالد کو دوبارہ نیو یارک سٹی کا سویلین کمپلینٹ ریویو بورڈکاکمشنر نامز د کردیا گیا،تقرری نہ صرف کمیونٹی کیلئے طویل المدت عزم کو اجاگر کرتی بلکہ سروس اور عوامی وکالت میں وسیع پس منظر کیلئے بے حد موزوں بناتی ہے،اسٹیٹن آئی لینڈ کے سٹی کونسل کے اراکین نے ڈاکٹر خالد کی بطور کمشنر نامزدگی کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا،احتساب،اصلاحات اور عوام اعتماد بڑھانا ڈاکٹر خالد کاویژن ہے،اسٹیٹن آئی لینڈ کے رہائشی اور نیو یارک کے شہری متاثر کن خدمت کے منتظر ہیں،نامزدگی نہ صرف ڈاکٹر خالد بلکہ نیو یارک سٹی کیلئے بھی بڑی کامیابی ہے،عوامی حلقوں نے انصاف و کمیونٹی کی وکالت میں مسلسل خدمات کیلئے ڈاکٹر خالد کاشکریہ ادا کیا۔