کراچی ،ایک خاندان کی 4خواتین قتل،گلہ کٹی لاشیں برآمد،ملزم بھائی نکلا

کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی میں ایک خاندان کی 4خواتین قتل،گھر سے گلہ کٹی لاشیں برآمد کرلی گئیں،چاروں کو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا ،جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں، مرنے والوں میں 13سالہ علینا، 18 سالہ مدیحہ،19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ،قاتل بھائی نکلا،گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،بلال نے تیز دھار آلے سے ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارا