فلسطینی عوام کے محافظ کی شہادت پر غمزدہ ہیں،ملائیشین وزیراعظم
کوالالمپور:(مشرق نیوز)ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے ملائیشیا فلسطینی عوام کے مجاہد اور محافظ یحییٰ سنوار کی شہادت پر غمزدہ ہے،ظالم صیہونی حکومت نے بے دردی سے شہید کیا۔
انور ابراہیم نے کہابین الاقوامی برادری ایک بار پھر امن ،انصاف کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ،تنازع کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ،ملائیشیا قتل کی شدید مذمت کرتا ہے،ثابت ہو چکا فلسطینیوں کی جدوجہد آز ادی کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام رہیں گی،فلسطینی عوام کے مسلسل قتل و غارت کو فوری طور پر روکا جائے۔


















