جو بائیڈن کیخلاف بغاوت کی گئی، تختہ الٹا گیا، ٹرمپ

واشنگٹن:(خواجہ فارق)ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے امریکی صدر جو بائیڈن کےخلاف بغاوت کی گئی ،تختہ الٹا گیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جوبائیڈن مجھے کملا ہیرس سے زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ کملا نے امریکی صدر کی جگہ لی ۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بالکل صحت مند ہونے کی اپنی میڈیکل رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاڈونلڈ ٹرمپ اپنی طبی رپورٹ جاری کرنے پر تیار نہیں، ٹرمپ صدارتی منصب سنبھالنے کےلئے ان فٹ ہیں۔